ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہندوستانی امریکی اپنے مذہب پرکیسے عمل کرتے ہیں، امریکن سینٹر میں نمائش کا اہتمام

ہندوستانی امریکی اپنے مذہب پرکیسے عمل کرتے ہیں، امریکن سینٹر میں نمائش کا اہتمام

Mon, 15 May 2017 23:16:22    S.O. News Service

نئی دہلی،15/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکن سینٹر، نئی دہلی، 18 سے 21 مئی 2017 تک”کیپنگ فیتھ: انڈین ریلیجنس ان دی یونائٹیڈ اسٹیٹس“ کے عنوان سے ایک انوکھی نمائش کی میزبانی کرے گا۔اس نمائش میں دونوں باتوں کا اظہار ہوگا کہ ہندوستانی امریکی امریکہ میں کس طرح اپنے مذہب اور رسوم و رواج پر عمل کرتے ہیں نیز یہ کہ امریکی کمیونٹیز نے ہندوستانی مذاہب اور روایات کوکیسے اختیار کرلیا ہے۔اس نمائش کا مقصدہندنژاد امریکیوں کے عظیم مذہبی تنوع کواجاگر کرنا ہے، اور ساتھ ہی یہ بھی دکھانا ہیکہ اِن تارکین وطن نے امریکی ثقافت پر کیا اثرات مرتب کئے ہیں۔ اس نمائش سے ہندوستانی امریکیوں کے توسط سے ہند اور امریکہ کے بیچ بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری بھی اجاگر ہوتی ہے۔ میریڈین انٹرنیشنل سینٹر اور ہارورڈ یونیورسٹی کے تکثیریت پروجیکٹ کی شراکت کے ساتھ امریکی سفارت خانہ کی اس نمائش میں پیش کرد ہ تصاویر کا مجموعہ یہ واضع کرتا ہے کہ ہندوستانی عقائد کس طرح پورے امریکہ میں پھلے پھولے، اور کس طرح لوگ انفرادی،برادری، اور تنظیموں کی سطح پراپنی روایات پر عمل کرتے اور عدم مطابقت کا جشن مناتے ہیں۔ ہندوستان کی طرح، امریکہ ایک مرکب کثیر مذہبی جمہوریت ہے۔کیپنگ فیتھصرف یہ توضیح کرتا ہے کہ اس تنوع کا کیا مطلب ہوتا ہے۔ہم دیکھتے ہیں کہ ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا کیمپس 8 199 سے ہولی مناتے رہے ہیں۔ انڈین امریکن مسلم ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن نے ٹیکساس میں 2015 میں رمضان کے دوران پڑنے کے باوجودبین الاقوامی یوم یوگاکی تقریب اسپانسر کی اور اس میں حصہ لیا۔ورمونٹ سے نیو میکسیکو تک امریکیوں نے ہندوستانی ثقافت کا خیر مقدم کیا ہے اور قبول کیا ہے، اور کیپنگ فیتھ محض یہ واضع کرتا ہے کہ یہ آج امریکہ میں کس بڑے پیمانے پر ا ثر اندازہو اہے۔کیپنگ فیتھ کے منتظمین نے امریکہ بھر میں مختلف مذاہب کے لوگوں سے گزارش کی کہ وہاپنے لوگوں کی ایسی تصویریں شیئر کریں جو جذبات اور گرمجوشی کو واضح کرتی ہوں۔ سفارت خانہ اور اسکے شراکت دار کمیونٹیز کے ریسپانسز کی خوبصورتی اور رنگا رنگی سے کافی مغلوب ہوئے۔ ہمارے لوگوں کے چہرے تمام نسلی اور مذہبی پس منظر کے ہندوستانیوں اور امریکیوں کو آپس میں جوڑنے والے تنوع کی جیتی جاگتی تصویر پیش کرتے ہیں۔نمائش کا افتتاح 18 مئی کو امریکی ناظم الامورمیری کے کارلسن، انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز کے ڈائرکٹر امریندر کھتوا اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے پریسیڈنٹ سراج الدین قریشی کریں گے۔ 


Share: